کانگو میں فرقہ وارانہ تشدد :ایک ماہ میں 890 افراد ہلاک

   

اقوام متحدہ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ کی جمہوری ریاست کانگو (ڈی آر کانگو) میں فرقہ وارانہ تشدد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 890 لوگ مارے گئے ہیں۔او ایچ سی ایچ آر کے مطابق مائی ڈونبے صوبے کے یُمبی علاقے کے چار گاوؤں میں بنونو اور باٹینڈے فرقوں کے درمیان تصادم کے دوران 16 سے 18 دسمبر 2018 کے درمیان 890 افراد ہلاک ہوئے ۔ علاقے کے زیادہ تر لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں اور 30 دسمبر کو یمبی علاقے میں ہونے والا صدارتی انتخابات بھی تشدد اور سکیورٹی کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیشلیٹ نے ایک بیان میں اس ‘دل دہلانے والے تشدد’کی مذمت کی ہے اور اس کی جانچ اور تشدد کرنے والوں کو سزا دلانے پر زور دیا ہے ۔