کانگو میں کشتی اُلٹ گئی‘ 33 افراد ہلاک

,

   

برازیلیا: افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تاجر ہیں جو یوگینڈا سے ساز و سامان لے کر آرہے تھے کہ البرٹ جھیل میں کشتی الٹ گئی۔تیز ہوا کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدیں بند ہیں جس کے بعد آمد و رفت کیلئے یہ راستہ زیادہ استعمال ہورہا ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے اس کشتی کو سرحد عبور کرنے کی غیر قانونی اجازت دی۔