برازویلے: جمہوریہ کانگو کے کنشاسا میں ہندوستانی سفارت خانے نے اتوار 2 فروری کو کہا کہ وہ وسطی افریقی ملک میں سیکورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بوکاو میں تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوجائیں۔کانگو کے شہر گوما میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں اندورن ہفتہ تقریباً773افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ کانگو میں تقریباً ایک ہزار ہندوستانی ہیں۔روانڈا کے حمایت یافتہ M23 باغیوں نے مشرقی کانگو کے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ اپنے کنٹرول کے علاقے کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس وقت کانگو کی صورتحال دھماکو ہے۔