کنشاسا: جمہوری جمہوریہ کانگو کی فضائی حدود میں پرتگالی ائرلائن ٹی اے پی اور ایتھوپیائی ائرلائن کے مسافر بردار طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ چروبین اکیڈے سینگا نے بتایا کہ واقعہ طیاروں کے پائلٹ اور کانگو کے لوبوماشی ائرپورٹ کے حکام کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ ٹی اے پی کا طیارہ لزبن سے موزمبیق جا رہا تھا، جب کہ ایتھو پیائی ائرلائن کا طیارہ ادیس ابابا سے نمیبیا کی جانب محو پرواز تھا۔
