کانگو کے سابق صدر کو فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت

   

برازویلے ، یکم اکتوبر (یو این آئی) کانگو کی فوجی عدالت نے سابق صدر جوزف کابیلا کو سزائے موت سنا دی ہے ، ان پر جنسی جرائم اور بغاوت سمیت سنگین الزامات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرجوزف کابیلا کو ان کی عدم موجودگی میں سزا سنائی گئی ہے ۔ کابیلا کو غداری، انسانیت کے خلاف جرائم، قتل سمیت کئی جرائم میں مجرم قرار دیا گیا، سابق صدر پر جنسی جرائم اور بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے ۔ سزائے موت سنائے جانے کے وقت سابق صدر جوزف کابیلا عدالت میں موجود نہیں تھے اور تاحال وہ نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے وہ شاید روانڈا میں ہیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کابلا کو کس طرح اور کب تک گرفتار کرکے لایا جائے گا۔ کابیلا2001 سے 2019تک کانگو کے صدر کے عہدہ پرفائز رہے ، سابق صدر2023میں کانگو چھوڑ گئے تھے لیکن حال ہی میں مشرقی علاقے کا دورہ کیا تھا۔