کنشاسا۔کانگو کی کابینہ نے کہا ہے کہ کیوو جھیل میں ہونے والے کشتی حادثہ میں 61 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کابینہ نے ہفتہ کے روز تصدیق کی کہ کیوو جھیل میں اس ہفتہ ایک کشتی حادثے میں 61 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ایکچوولائٹ نیوز پورٹل نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے ۔ پورٹل نے ہفتہ کی شام کابینہ میٹنگ کے کچھ ہی دیر بعد اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے 61 افراد کی ایک رپورٹ شائع کی۔قابل ذکر ہے کہ کشتی پیر کے روز کانگو میں دریائے کیوو میں الٹ گئی تھی۔