کان میں پھنسے 11 مزدورں کو دو ہفتے بعد زندہ نکال لیا گیا

   

بیجنگ:چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ میں دو ہفتے سے سونے کی ایک کان میں پھنسے گیارہ کانکنی مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی کچھ کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔یہ مزدور دس جنوری کو ہونے والے دھماکے کے باعث سونے کی کان میں پھنس گئے تھے۔اتوار کی صبح میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے کان کن کو جب ریسکیو ٹیم نے نکالا تو وہ بہت نحیف ہو چکے تھے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دیگر 10 کان کنوں کو سونے کی کان کے ایک دوسرے حصے سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نکالا گیا۔یہ کان کن حفاظتی ٹیم کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں کھانا بھی مہیا کیا جا رہا تھا۔