بھوپال، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج ریاستی انتظامیہ کے افسران کو کاوڑ یاتریوں کی مکمل حفاظتی کے انتظامات کئے جانے کی ہدایت دی۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ساون کے مہینے میں ہماری مذہی کاوڑ یاترا ریاست کے مختلف حصوں میں دھوم دھام سے نکلتی ہے ۔ اس سلسلے میں پوری ریاست میں انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کاوڑ یاتریوں کی حفاظت کے مکمل انتظامات سے لیکر یاترہ کے راستوں پر دن کے وقت بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی اور دیگر ضروری انتظامات کئے جائیں تاکہ یاتری کو کسی طرح مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔