ناگپور ۔ 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا قائد و کسانوں کے فلاح کیلئے کام کرنے والے کارکن کشور تیواری نے انتباہ دیا ہے کہاگر حکومت دیوالی سے قبل کاٹن کے حصول کے مراکز قائم کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو ان کی پارٹی احتجاج شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو یہ تیقن دینا چاہیئے کہ کاٹن کراپ آف انڈیا کی جانب سے 5,500 روپئے فی کنٹل کے حساب سے کاٹن خریدا جائیگا جو گیارنٹی شرح ہے ۔ تیواری نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں خریف سیزن کے کاٹن کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔