کاٹے دھن میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کاٹے دھن میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق52 سالہ محمد حمید حسین جو اکبر باغ علاقہ کے ساکن ابوبکر صدیق کے بیٹے تھے یہ شخص ایک خانگی کمپنی میں سوپروائزر کی خدمات پر مامور تھا۔ روزانہ کے معمول کی طرح محمد حمید اپنی موٹر سیکل پر4 نومبر کو کمپنی جارہے تھے کہ ایک نامعلوم آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران محمد حمید آج فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع