حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : کاچی گوڑہ میں ریلوے میوزیم ہندوستانی ریلوے کے ارتقا خاص طور پر نظام دور پر تفصیلی نظر پیش کر کے بچوں ، تاریخ کے شوقین اور ریلوے سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ 2015 میں قائم اور ساوتھ سنٹرل ریلوے کے زیر انتظام میوزیم ڈیویژنل ریلوے منیجر حیدرآباد کی نگرانی میں کام کرتا ہے ۔ اسے دوبارہ کھولا گیا اور 2024 میں مزید پرکشش مقامات کو شامل کیا گیا ۔ ورثے سے مالا مال کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں واقع میوزیم نظام کی ضمانت شدہ اسٹیٹ ریلوے کے سابق ہیڈکوارٹر کے طور پر اسٹیشن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ اسٹیشن خود حیدرآباد کے ساتویں نظام میر عثمان علی خاں کے دور حکومت میں 1916 میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ میوزیم آرکائیو تصاویر ، ونٹیج سگنلنگ آلات ، ابتدائی لوکوموٹیو اور کوچ ماڈلس ، پرانے ریلوے ٹکٹس اور نو آبادیاتی دور کے دیگر نوادرات کا ایک وسیع ذخیرہ دکھاتا ہے ۔ جو خطے میں ریل نٹ ورک کی ترقی کا پتہ لگاتے ہیں ۔ اس کے اہم پرکشش مقامات میں سے ایک Sir Alec اسٹیم لوکو موٹیو ہے جو 1907 میں لیڈز کے کٹسن اینڈ کمپنی نے تیار کیا تھا ۔ جو ابتدائی ریلوے انجینئرنگ کی یاد دہانی کے طور پر کھڑا ہے ۔ زائرین ایک ایر کنڈیشنڈ آڈیو ویژول لاونچ کا بھی تجربہ کرسکتے ہیں جو ریلوے کی ترقی کی وضاحت کرتا ہے ۔ حفاظتی نظام حفاظتی اقدامات اور بنیادی ڈھانچے جیسے پل ، ریلوے کی تاریخ اور ترقی سے متعلق اور ریلوے سے منسلک مختلف پہلوؤں پر دیگر مختصر فلموں پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ مہمانوں کے تجربے کو بڑھاتے ہوئے دو ایرکنڈیشنڈ میٹر گیج کوچس جو کبھی راجستھان میں ’ ہیرٹیج آن وہیلز ‘ سرویس کا حصہ تھے کو ریزوریشن کامپلکس کے قریب رکھا گیا ہے ۔ زمین ہریالی اور بیٹھنے کی جگہوں سے گھرا ہوا ۔ توقع ہے کہ کوچس کو جلد ہی ایک تھیمڈ ڈائن ان سہولت میں تبدیل کردیا جائے گا ۔ مرکزی حکومت کے زیر انتظام یہ میوزیم عوام کے لیے کھلا ہے ۔ جس میں درست ریلوے ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کیلئے مفت داخلہ ہوگا ۔ جب کہ دیگر لوگ معمولی فیس کے ذریعہ مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔۔ ش
