کاچی گوڑہ میں کرناٹک ساہتیہ مندر کی تزئین نو کیلئے 5 کروڑ کی منظوری

   

چیف منسٹر کے سی آر کا فیصلہ،رکن اسمبلی عنبر پیٹ اور کرناٹک کے شہریوں کی نمائندگی
حیدرآباد۔3 ۔مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت حیدرآباد میں کئی دہوں سے مقیم دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تہذیب اور کلچر اور مذہبی روایات کا احترام کرتی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت حیدرآباد کی روایتی گنگا جمنی تہذیب پر قائم ہے جس کے تحت شہر میں مقیم مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا مکمل احترام کیا جاتا ہے۔ حکومت گنگا جمنی تہذیب کے تحفظ کے اقدامات کر رہی ہے۔ چیف منسٹر نے کنڑا افراد کے لئے حیدرآباد میں ساہتیہ ویدیکا کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے ۔ عنبرپیٹ کے رکن اسمبلی کے وینکٹیش اور حیدرآباد میں مقیم کرناٹک کے شہریوں کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے کرناٹکا ساہتیہ مندر واقع کاچی گوڑہ کی تزئین نو کیلئے پانچ کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ چیف منسٹر نے متعلقہ رکن اسمبلی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تزئین نو اور مرمت کے کام جلد مکمل کریں۔ چیف منسٹر نے رکن اسمبلی کو تجویز پیش کی کہ ساہتیہ مندر میں انفراسٹرکچر کو فروغ دیں اور آڈیٹوریم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ کمیونٹی کی ضرورتوں کی تکمیل ہو۔ لٹریسی اور کلچرل پروگراموں کے انعقاد میں مدد ملے گی۔ رکن اسمبلی کے وینکٹیش نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور پانچ کروڑ روپئے کی من ظوری پر اظہار تشکر کیا ۔ر