کاچی گوڑہ پر پٹریوں کی درستگی معمول کی ریلوے ٹریفک بحال

   

حیدرآباد 12 نومبر (این ایس ایس) لنگم پلی ۔ فلک نما ایم ایم ٹی ایس ٹرین اور سکندرآباد کرنول ہنڈری ایکسپریس کے درمیان گزشتہ روز تصادم کے بعد کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر متاثرہ پٹریوں کی مرمت و درستگی کے ساتھ ہی معمول کی ریلوے ٹریفک بحال ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد مختلف انجینئرنگ شعبوں سے وابستہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے اسٹاف نے پیر سے ہی مرمت و بحالی کا کام شروع کردیا تھا تاکہ براہ کاچی گوڑہ ریل ٹریفک کی بحالی میں مدد مل سکے۔ یہ کام منگل کی صبح مکمل ہوگیا اور کاچی گوڑہ یارڈ پر معائنہ کے بعد تمام ریلوے لائنوں کو درست اور قابل استعمال قرار دیدیا گیا۔