حیدرآباد 6جون (یواین آئی) جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں کاکتیہ تھرمل پاور پلانٹ میں کروڑوں روپے کے قیمتی سامان کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ حکام نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پلانٹ میں جگہ جگہ سی سی کیمروں کے ساتھ سخت حفاظتی انتظامات ہیں تاہم تقریباً ایک کروڑ روپے کا سامان چوری کر لیا گیا۔ مقامی پولیس نے وہاں پہنچ کر جانچ شروع کردی۔ سی سی فوٹیج کے تجزیہ سے پتہ چلا کہ تقریباً 20 لاکھ روپے کا سامان ایک گاڑی میں لے جایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے سیکورٹی حکام اور کچھ انجینئروں کا ہاتھ ہونے کا الزام ہے ۔ ویجیلنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔