حیدرآباد۔ 25 جولائی ( سیاست نیوز ) 800 سالہ قدیم کاکتیہ ردریشور رامپا مندر کو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائیٹ قرار دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں کئی مہینوں سے کوشش کی جا رہی تھی ۔ ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے ایک آن لائین اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ ناروے نے اس کی مخالفت کی تھی ۔ آج شام 4.36 بجے اس مندر کو ورلڈ ہیریٹیج سائیٹ قرار دینے سے اتفاق کرلیا گیا ۔ جملہ 17 ممالک کی حمایت سے رامپا مندر کو ورلڈ ہیریٹیج سائیٹ قرار دیا گیا ۔ رامپا مندر 807 سال قدیم ہے جو حیدرآباد سے 210 کیلومیٹر کے فاصلے پر پالم پیٹ گاوں میں واقع ہے ۔
