کاکتیہ میڈیکل کالج سے ڈاکٹر سیف علی کی معطلی کالعدم تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/13 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ایس نندا نے کاکتیہ میڈیکل کالج کو ہدایت دی ہے کہ ڈاکٹر ایم اے سیف علی کی معطلی کا از سر نو جائزہ لیں۔ ڈاکٹر سیف علی پی جی میڈیکل اسٹوڈنٹ ڈی پریتی کو ریاگنگ اور ہراساں کرنے کے معاملہ میں ملزم ہیں۔ عدالت نے ڈاکٹر سیف علی کی معطلی کو کالعدم کردیا اور کہا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر سیف کو وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کاکتیہ میڈیکل کالج کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹر سیف علی کے دلائل کی از سر نو سماعت کرے اور اس کے مطابق معطلی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ڈاکٹر سیف علی کو ڈاکٹر پریتی کو ہراساں کرنے اور خودکشی کیلئے اُکسانے کے جرم میں معطل کیا گیا تھا۔ وہ پی جی کورس میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم ہیں۔ معطلی کے خلاف وہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے جہاں انہیں بڑی راحت ملی ہے۔