کاکتیہ نگر میں حقہ سنٹر بے نقاب، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /14 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے علاقہ ٹولی چوکی میں غیرقانونی طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور 40 ہزار روپئے مالیتی حقہ استعمال کئے جانے والی اشیاء بھی برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سید ارشد حسینی اور اس کا بھائی سید عبید حسینی کاکتیہ نگر ٹولی چوکی میں ’’ دی شیشہ فیکٹری‘‘ کے نام سے حقہ سنٹر چلارہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے وہاں دھاوا کیا اور اس کارروائی میں حقہ اور اس میں استعمال کی جانے والی اشیاء برآمد کرلی ۔ گرفتار شدہ افراد کو برآمد شدہ اشیاء کے ساتھ لنگر حوض پولیس کے حوالے کردیا ۔ب