حیدرآباد۔ کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کی جان سے بی ٹیک سال سوم کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات کا 5 جولائی سے انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر پی ملا ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ یہ امتحانات کورونا قواعدکی تکمیل کرتے ہوئے منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2 بجے دن سے شام 5 بجے تک امتحانات کا 5,7,9,12,14,16 اور 19 جولائی کو انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے ایس ڈی ایل سی ای امتحانی نتائج کا پیر کو اعلان کیا جائیگا۔