حیدرآباد28اکتوبر(یواین آئی ) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں واقع کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ لیڈرپی سری سیلم کے مکان پر حملہ کا واقعہ پیش آیا۔سری سیلم نے اس موقع پر الزام لگایا کہ حالت نشہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارکنوں نے ان کے مکان پر یہ حملہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی ٹی آرایس کے لیڈروں نے ان پر حملہ کیاتھا۔ہنمکنڈہ ضلع کے کملاپور منڈل کے کانی پرتی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
