کاک پٹ میں خاتون مسافر کو نبھانے والا چینی پائلٹ تاحیات معطل

   

بیجنگ ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک ایرلائنس اداکارہ کا پائلیٹ تاحیات معطل کردیا گیا جب اس کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس میں اس کو کاک پٹ میں ایک خاتون مسافر کو بیٹھنے کی اجامت دیتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق طیارہ کے کاک پٹ میں سمٹھی ایک عورت اپنی انگلیوں سے ’وی‘ کا نشان دکھا رہی تھی اس کے ساتھ مشروب نوشی کے پیالے بھی رکھے ہوئے تھے۔ پائلیٹ کا نام نہیں بتایا گیا ہے لیکن ایرگوئیلن کے ان تمام ارکان عملہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا ہے جو اس واقعہ میں ملوث تھے۔ اس ایرلائنس کمپنی نے کہا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جائے گی۔ یہ واقعہ اگرچہ 4 جنوری کو اس طیارہ میں پیش آیا تھا لیکن مبینہ مسافر کے اسکرین شاٹ اتوار کو منظرعام پر آئے تھے۔