کا اعلان TSICET ایم بی اے / ایم سی اے میں داخلہ انٹرنس

   

11 مارچ سے آن لائن درخواستوں کی طلبی ، ماہ مئی میں انٹرنس مقرر
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ریاست میں انٹیگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ برائے داخلہ ( ٹی ایس آئی 2019 ) ایم بی اے / ایم سی اے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے تحت کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل نے اعلامیہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8 مارچ کو باقاعدہ طور پراعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ اور ٹی ایس آئی سیٹ کے لیے 11 مارچ سے بذریعہ آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ جب کہ 3 مئی بغیر دیرینہ فیس کے ساتھ آن لائن ادخال فارم کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ درخواست کے ساتھ 450 روپئے برایء ایس سی / ایس ٹی جب کہ دیگر عام زمرہ کے امیدواروں کے لیے 650 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ 9 مئی سے ہال ٹکٹس جاری کئے جائیں گے اور 23 اور 24 مئی کو ٹی ایس آئی سیٹ منعقد ہوگا ۔ اسی دوران کنوینر ٹی ایس آئی سیٹ 2019 کاکتیہ یونیورسٹی نے بتایا کہ انٹرنس ٹسٹ کے بعد یہ پلیمنری ’ کی ‘ 29 مئی کو جاری کی جائے گی اور 13 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ کنوینر نے مزید بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے مختلف مقامات جیسے عادل آباد ، حیدرآباد ویسٹ ، کوکٹ پلی ، پٹن چیرو ، گنڈی پیٹ ، معین آباد اور اطراف و اکناف کے علاقہ جات جب کہ حیدرآباد نارتھ کے تحت میڑچل ، گڈی میسما اور اطراف واکناف کے علاقہ جات ، حیدرآباد سنٹرل کے تحت عابڈس ، تارناکہ اور اطراف کے علاقہ جات ، حیدرآباد ایسٹ کے تحت گھٹکیسر ، کیسرا اور اطراف کے علاقہ جات ، حیدرآباد ساوتھ ایسٹ کے تحت ایل بی نگر ، حیات نگر ، پدا عنبر پیٹ ، ابراہیم پیٹ ، راموجی فلم سٹی اور اس کے اطراف و اکناف والے علاقہ جات کے علاوہ کریم نگر ، کھمم ، کوداڑ ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، نظام آباد ، سدی پیٹ ، ورنگل میں ٹسٹ کے مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ جب کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے مختلف شہر جیسے تروپتی ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم اور کرنول میں بھی ٹسٹ مراکز قائم رہیں گے ۔۔