کا انعقاد غیریقینی ، چیرمین کرکٹ آسٹریلیاT20

   

Ferty9 Clinic

کینبرا ۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وباکورونا کی وجہ سے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد غیرحقیقی لگتا ہے۔ایرل ایڈنگز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی اس سال آسٹریلیا کوکرنا ہے تاہم ایونٹ کے ملتوی یا منسوخ ہونے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں ہوا۔ایرل ایڈنگز نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالی16 ٹیموں کوآسٹریلیا لانا بہت بہت مشکل لگتا ہے کیونکہ ابھی زیادہ ترممالک کوکوویڈ 19 کی صورتحال کا سامنا ہے۔