کا سمپوزیم(DFGC) دیوی فاونڈیشن برائے گفٹیڈ چلڈرن

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انڈو ۔ کینڈین آٹوزم نٹ ورک کی جانب سے 17 فروری تا 19 فروری ایک سمپوزیم منعقد کیا گیا ہے ۔ اس سمپوزیم کو دیوی فاونڈیشن برائے گفٹیڈ چلڈرن نے اسپانسر کیا ۔ اس میں سارے ملک سے مندوبین نے شرکت کی اور بچوں میں پیدائشی معدوری جیسے آٹوزم کے کاز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دیوی فاونڈیشن حیدرآباد کی غیر منفعت بخش تنظیم ہے ۔ جس کے ذریعہ ذہنی معذوری اور پیدائشی امراض سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بیداری پیدا کرنے ، معیاری تعلیم اور آگہی کے ساتھ اس مرض سے متاثرہ بچوں کی بہتر طریقہ سے دیکھ بھال کی ضرورت کو بہتر سے بہتر انجام دینے پر توجہ دی جاتی ہے ۔ یہ سمپوزیم کناڈا کے منسٹر نٹ ورکس آف ایکسلینس کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔ 3 روزہ ورکشاپ میں مختلف تنظیموں کے تعلق رکھنے والے 100 پریکٹیشنرس نے شرکت کی ۔۔