حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جیالوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( GSITI ) نے ہر سال 3000 پروفیشنلس کو ٹریننگ فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ اس انسٹی ٹیوٹ نے اب تک تقریبا 32000 پروفیشنلس کو جیو سائنٹسٹس کو اس کی جانب سے پیش کئے جارہے مختلف کورسیس کے تحت ٹریننگ دی ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر وینکٹیشور راؤ ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل جیالوجیکل سروے آف انڈیا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس ٹریننگ کے لیے تقریبا پچاس اعلیٰ کوالیفائیڈ ، ماہر اور تجربہ کار فیکلٹی کو مامور کیا جارہا ہے اور حیدرآباد ہیڈکوارٹرس پر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ لیبارٹری اور ٹریننگ ڈیویژنس قائم کئے ہیں ۔۔