کبڈی ٹورنمنٹ کے دوران گیلری منہدم، زائد از 100 افراد زخمی

   

سوریاپیٹ: 47 ویں قومی جونئیر کبڈی ٹورنمنٹ بوائز اینڈ گرلزکا ایس پی آفس میدان میں ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے افتتاح کرنے والے تھے۔ اس ٹورنمنٹ میں 29 ریاستوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے اس کی تیاری چل رہی تھی۔ 1500 ناظرین کی گیلری بنائی گئی ۔میچ کے شروع ہوتے ہی تھوڑی دیر بعد گیلری کی ریلنگ ٹوٹنے سے کئی لوگ گر پڑے اور افرا تفری مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔کئی افراد کے ہاتھ پیر ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعے گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔دو کھلاڑیوں کو جو شدید طور پر زخمی ہوگئے علاج کیلئے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔