کتاب ، اسپوکن انگلش اینڈ لیٹر رائٹنگ نہایت مفید

   

اردو میڈیم اور دینی مدرسہ کے طلبہ کے علاوہ اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کیلئے کافی معاون و مددگار
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( راست ) : انگریزی زبان کے ماہر محمد اکبر علی خان نے کتاب ’ اسپوکن انگلش اینڈ لیٹر رائٹنگ ‘ تیار کی ہے ۔ یہ کتاب اردو میڈیم و دینی مدرسہ کے طلبہ کے لیے کافی مفید ہے ۔ کتاب کے ابتداء میں بہت ہی آسان اور عام فہم جملوں کو دیا گیا ہے جو روزمرہ کے لیے استعمال میں آتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اردو پڑھنے والوں کو آسانی سے سمجھ میں آنے کے لیے زمانہ حال ، ماضی اور مستقبل کے درمیان فرق کو واضح طور پر معہ مثالوں کے سمجھایا گیا ۔ کتاب کے دوسرے حصہ میں مصنف نے خصوصی طور پر انگریزی خطوط کو اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے بہت خوبی سے پیش کیا ، مختلف دفاتر بالخصوص بینکوں ، بلدیہ ، کاروباری ، نصابی خطوط ، ملازمت کے لیے درخواست جو کہ آج کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں کو نہ صرف مثالوں کے ساتھ پیش کیا گیا بلکہ اس کا اردو میں ترجمہ بھی کیا گیا ۔ کتاب کے تیسرے حصہ میں مصنف نے
Conversation at various places
کے عنوان کے تحت تقریبا تمام ہی اہم مقامات پر بات چیت معہ اردو ترجمہ دیا ہے جو اردو داں طبقہ کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے ۔
self introduction
یعنی خود کا تعارف دینا آج کل ملازمت کے لیے بہت ضروری ہوگیا ہے ۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مصنف نے اس مضمون پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کئی اہم مثالوں کے ساتھ اسے پیش کیا جس کی مدد سے متلاشیان ملازمت اس کتاب سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا تعارف بخوبی دے سکیں گے ۔ کتاب کی قیمت 250 روپئے ہے جسے طلبہ کے لیے رعایتی قیمت پر 175 میں دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات اس نمبر 9182805310 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔