جبلپور : جبل پور سول لائن باشندہ کرسٹوفر انتھنی نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے، جس میں انھوں نے ’کرینہ کپور خانس پریگننسی بائبل‘ کتاب کے ذریعہ عیسائی سماج کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور اپنی ایک کتاب کی وجہ سے مشکل میں پھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جبل پور بنچ نے انھیں متنازعہ کتاب ’کرینہ کپور خانس پریگننسی بائبل‘ کو لے کر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جسٹس جی ایس اہلوالیہ کی سنگل بنچ نے کرینہ کپور کے علاوہ ادیتی شاہ بھیم جیانی، امیزن انڈیا، جگرناٹ بکس اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت یکم جولائی کو ہوگی۔