حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک نومولود بچہ کا سَر لے کر کُتا گھومتا ہوا دکھائی دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض مقامی افراد نے ونستھلی پورم میں سہارا روڈ کے قریب ایک آوارہ کتے کو نومولود بچہ کا سر لے کر گھومتا ہوا دیکھا۔ جس کے بعد فوری پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ونستھلی پورم کی ٹیم وہاں پہنچ گئی لیکن عوام کے ہجوم کو دیکھ کر کُتا نومولود بچہ کے سر کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس نے نومولود سر کو ضبط کرکے اس کی تحقیقات کیلئے فارنسک ماہرین کا مشورہ طلب کیا اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس نے بچہ کی نعش کی تلاش شروع کردی ہے۔ ب