میدک ۔ میدک ضلع لائبریری کا ایک اہم اجلاس صدر نشین ضلع مکتب مسٹر چندرا گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ناظم تعلیمات رمیش کمار، ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر شانتی کمار، سکریٹری لائبریری لائبریری ومشی کرشنا، انچارج لائبریری نریندر ریڈی اور راجیشور کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ صدرنشین ضلع مکتب نے بتایا کہ کتابیں ، مکتب قوموں کی زندگیوں میں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اسکولی طلباء کو چاہیئے کہ اپنے تعلیمی اوقات کے بعد لائبریری آکر دیگر کتب پڑھنے کا ذوق پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریاں علم کا خزانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں 16 لائبریریاں موجود ہیں جن میں 12 لائبریریریوں کی عمارتیں مستقل ہیں۔ضلع کے مقامات ریگوڑ، ویلدورتی پر عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور کولکتہ کے راجہ رام موہن رائے فاؤنڈیشن سے دونوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر نرسا پور میں ایک کروڑ کی لاگت سے لائبریریوں کی مستقل عمارت کی تعمیر جاری ہے۔ اس طرح میدک ٹاؤن میں بھی ڈسٹرکٹ کی مرکزی لائبریری کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں راجہ رام موہن رائے فاؤنڈیشن نے 6 لائبریریوں میں فرنیچر اور کمپیوٹرس کی فراہمی کیلئے 3 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام برانچ لائبریریوں میں انسائیکلو پیڈیا، نالج انڈیکٹس گیٹورائی، ایمپلائمنٹ نیوز سرچ کی خریدی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ چندرا گوڑ نے کہا کہ کمیٹی نے لائبریریوں میں خدمات انجام دینے والے پارٹ ٹائم ملازمین ، آؤٹ سورسنگ ملازمین کیلئے 30 فیصد تنخواہیں سرکاری ملازمین کی طرح نئے پے اسکیلس کے مطابق ادا کرنے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے۔
