اوساکا ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ایک سیلفی ٹوئٹ کی اور ان کی ستائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کتنا اچھا ہے مودی ‘! یہ دونوں قائدین جاپان میں G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کے نو منتخب وزیراعظم نے آج صبح وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی اوران کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں موریسن نے مودی کے ساتھ لی گئی سیلفی کو ’کتنا اچھا ہے مودی‘ کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔