کتور میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔18۔اکتوبر (سیاست نیوز) کتور کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جو اپنے ساتھی کے ہمراہ سڑک کنارے بات چیت میں مصروف تھا۔ پو لیس کے مطابق 43 سالہ باشت منی مہاتو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اس کے ساتھی راکیش سنگھ کے ہمراہ کتور میں ایک سڑک کنارے بات چیت میں مصروف تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ 14 اکتوبر کے دن یہ حادثہ ہوا اور علاج کے دوران باشت آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ باشت منی مہاتو بہار سے تعلق رکھتا تھا جو روزگار کی تلاش میں حیدرآباد تین ماہ قبل آیا تھا ۔ کتور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع