کتوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی کورونا کی نئی قسم دریافت

   

Ferty9 Clinic

کوالالمپور ۔ ایک حالیہ تحقیق میں امریکہ اور ملائیشیا کے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کتوں سے انسانوں میں وائرس کی ایک قسم منتقل ہوسکتی ہے۔الرجل ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ملائیشیا میں 300 لوگوں کے ٹیسٹ کیے ہیں، جن میں آٹھ بچے ایسے وائرس کا شکار تھے جو اس سے قبل نہیں دیکھا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ ان کے ناک سے لیے گئے نمونے سے کیے گئے۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے صرف کتے ہی اس وائرس سے متاثر ہوتے تھے، لیکن اب اس نے انسانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔تاہم وائرس کی اس نئی قسم کا ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کا عمل ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، اور یہ کہ کس طرح یہ انسانی قوت مدافعت کو متاثر کرتا ہے یہ ابھی تک غیر واضح ہے۔