کتوں نے شیر خوار لڑکی کو ڈرینیج سے نکالا

   

چندی گڑھ 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ کے کیتھال میں ایک خاتون ایک شیرخوار لڑکی کو ڈرینیج میں پھینکتی ہوئی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ۔ یہ لڑکی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی ۔ لڑکی کے رونے کی آواز پر دو آوارہ کتوں نے بھونکنا شروع کردیا اور اس بچی کی سمت جانے لگے ۔ ان کتوں نے اس لڑکی کو ڈرین سے کھینچ کر نکالا ۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔