کتھلاپور ۔ 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی قائد راہول گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کتھلاپور منڈل کانگریس کے زیر اہتمام یوم پیدائش تقریب دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس موقع پر صدر منڈل کتھلاپور کانگریس کے ناگاراجو، صدر بلاک کانگریس، محمد عظیم چیرمین مارکٹ کمیٹی، بی نارائن ریڈی، ڈسٹرکٹ صدر جگتیال منور کاپوسنگم سی ستیہ نارائنا نے کہا کہ کانگریس قائد رکن پارلیمنٹ بریلی راہول گاندھی نے کمزور پچھڑے طبقات کے عوام کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ان کے حقوق اور ان کی آزادی کے لئے ملک کے مسائل سے خود واقفیت حاصل کرنے کے لئے بھارت جوڑو (انصاف) یاترا کے ضمن میں سارے ملک کشمیر سے کنیاکماری تک پدیاترا کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو خود سنتے ہوئے ان مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔ اس پروگرام میں ستیہ نارائنا چیرمین مارکٹ کمیٹی نائب چیرمین پی سریش ہری پرساد، نائب صدر منڈل این سری ہری، منڈل سوشیل میڈیا کنوینر کے اشوک نے شرکت کی اور کیک کاٹ کر مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے راہول گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کو دھوم دھام سے منایا۔