حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع کے کترینیکونا منڈل میں کتہ پالیم میں بنڈارو دورا بابو نامی شخص نے ایک افریقی گرے طوطا پال رہا تھا جو حیدرآباد میں ایک اینیمیشن فرم میں کام کررہا ہے۔ سنکرانتی کے موقع پر وہ اس کے طوطے چارلی کو پنجرہ سے باہر نکال کر پنجرے کی صفائی کررہا تھا کہ اچانک ایک زوردار آواز آئی جس کی وجہ سے طوطا اڑ گیا۔ دورا بابو نے طوطے کو پوری طرح تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن طوطے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ دورابابو نے بتایا کہ طوطا ہر روز سلام کیا کرتا تھا اور کئی الفاظ بولتا تھا۔ اس کے غائب ہونے کے بعد سے وہ پریشان ہے۔ دورابابو نے یہ طوطا 80 ہزار روپئے میں خریدا تھا ۔ دورا بابو نے کترینیکونا پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس کا طوطا کسی نے چرا لیا ہے۔ پولیس نے طوطے کی تلاش کی جس پر دورابابو کو شک تھا ان مکانات میں تلاش کیا گیا لیکن طوطے کا کوئی سراع نہیں ملا۔ ش