کتہ پلی کریمنگر ضلع میں لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) کریم نگر ضلع کے تماپور منڈل کے کتہ پلی میں لاری کی ٹکر سے ایک پیدل راہرو ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گتوسمپت 24 سالہ ساکن پرلاپلی جو کتہ پلی کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ کتہ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا اور لاری ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ ش