حیدرآباد 10/نومبر (یواین آئی) کتہ گوڑم ضلع کلکٹر انودیپ کی بیوی مادھوی نے بھدراچلم کے سرکاری ہاسپٹل میں بچہ کو جنم دیا۔ کلکٹر انودیپ نے اپنی بیوی کو منگل کی رات کو زچگی کیلئے ہاسپٹل میں داخل کیا تھا۔ ڈاکٹرس نے معائنے کئے ۔ رات ایک بجے کے بعد آپریشن کیا گیا۔ کلکٹر کی اہلیہ نے بچہ کو جنم دیا۔بتایا جاتا ہے کلکٹر چند ماہ سے سرکاری ہاسپٹل میں بیوی کا علاج کروارہے تھے ۔ مقامی عوام نے سرکاری ہاسپٹلس میں مزید اعتماد پیدا کرنے کلکٹر کے اقدامات کی ستائش کی ہے ۔واضح رہے کہ کلکٹر انودیپ کا تعلق جگتیال ضلع کے مٹ پلی سے ہے ۔