حیدرآباد۔ 19 نومبر ( سیاست نیوز ) کتہ گوڑم ضلع میںجنگلاتی علاقہ کے قریب گاووں میں شیر کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی ہے جس سے عوام میں خوف پیدا ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں شیر کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ہے ۔ ٹیکولا پلی منڈل میں مسلسل دو دن سے شیر دیکھا جا رہا ہے ۔ حکام نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے ۔