حیدرآباد 9 جولائی ( پی ٹی آئی ) ایک ٹی آر ایس لیڈر کو مشتبہ ماویسٹوں نے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں اس کے گھر سے اغوا کرلیا ہے اور اسے پڑوسی چھتیس گڑھ کو منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مقامی ٹی آر ایس لیڈر این سرینواس راو کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے اور اس کا اغوا کرتے ہوئے ماویسٹ نکسلائیٹ اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔ یہ واقعہ پیر کی نصف شب کے بعد پیش آیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل دت نے بتایا کہ ہم کیس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس لیڈر کو واپس لایا جائے ۔ سرینواس راو کی اہلیہ درگا نے بتایا کہ تقریبا 10 تا 15ناملعوم افراد اس کے شوہر کو گھسیٹ کر لے گئے ۔ کچھ کے پاس ہتھیار اور لاٹھیاں بھی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے ان کے شوہر ‘ بیٹے اور خود انہیں بھی مارپیٹ بھی کی تھی ۔
