کتہ گوڑم میں پانچ ماویسٹ ارکان گرفتار

   

حیدرآباد۔ پولیس نے کتہ گوڑم ضلع کے چیرلہ منڈل میں پانچ ماویسٹ ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ بھدرا چلم کے اے ایس پی ونیت جی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے جنگلات کے علاقہ میں تلاشی کے دوران ان پانچ ارکان کو روکا گیا تھا ۔ انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی ۔ تفتیش کے دوران انہوں نے سی پی آئی ماویسٹ کے کمانڈر ویٹی دیوا عرف بالو کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیرلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں انہوں نے کئی پرتشدد واقعات میںحصہ لیا تھا ۔ ان تمام کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔