کتہ گوڑم میں پرجا گرجنا کے پوسٹر کی رسم اجرائی

   

کتہ گوڑم /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کتہ گوڈم کے سی پی آئی پارٹی کے ضلع سیکریٹری جناب صابر پاشاہ و پارٹی کے کارکنان نے پوسٹر کی رسم اجراء کے موقع پر کہا کہ عوامی مسائل، پو ڈو زمینی پٹہ، جمہوری دستور کی بقاء و حفاظت کا ایجنڈا کے پیشِ نظر جون 4 تاریخ کو پرکاشم سٹیڈیم کتہ گوڈم سنٹر میں ایک لاکھ آدمیوں کی توقع لیکر پرجا گرجنہ منعقد کیا جائے گا، کیونکہ بی جے پی کی حکومت میں عوام غیر محفوظ ہے، پیٹرول ڈیزل ویگاس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ ہندوتوہ ایجنڈا لیکر عوام میں اختلاف ڈالا جارہا ہے، ایسے نازک حالات میں لوگوں میں شعور بیداری پیدا کر کے لوگوں کو اکٹھا کیا جائے،تاکہ ہم سب ملکر ہمارے دیش کی حفاظت کر سکیں، لوگوں پر بوجھ بنے ہوئے مسائل کو لیکر 4 جون کو پرجا گرجنہ رکھا گیا ہے ۔اس اجلاس میں بحیثیت مہمان مرکزی سیکرٹری ڈی راجو،ریاستی سیکریٹری کونم نینی سامبا سوہ راو ، ڈاکٹر کے ناراینہ، عزیز پاشاہ، چاڈہ وینکٹ ریڈی، وندے ماترم سرینواس، و دیگر افراد تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔