کتہ گوڑم کے قبائلی موضع میں پولیس کی تلاشی مہم

   

پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے 6 افراد لاپتہ

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) ضلع کتہ گوڑم ، کرکے گوڑم منڈل کے نیلادری پیٹ قبائیلی موضع میں پولیس کی جاری تلاشی مہم ( کومبنگ) کے تعلق سے موضع میں تجسس اور پریشان کن صورتحال پائی جاتی ہے ۔ بالخصوص کومبنگ کے نام پر نصف شب کے دوران موضع سے پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے چھ افراد کا آج تک پتہ نہیں چل سکا ۔ اس کے علاوہ اس گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایم رمیش اور ایس ماسیا نے کومبنگ کے نام پر حراست میں لیکر سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر رمیش نے مکمل تفتیش کی اور بتایا جاتا ہے کہ ماویسٹ نکسلائیٹس سے متعلق تازہ ترین اطلاعات نہ دئے جانے کی وجہ سے دریافت کرکے زبردست مارپیٹ کرنے کا مکیش کی بیوی جوگما نے پولیس پر الزام عائد کیا ۔ جبکہ چھتیس گڑھ سے اس موضع کو گذشتہ دنوں آنے والے مشتبہ افراد میں تمام مقامی افراد کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں اور انہیں حراست میں لے نے والی پولیس نے آج تک ان حراست میں لئے گئے افراد کو رہا نہیں کیا اور سرکل انسپکٹر پولیس رمیش نے اس بات کا ادعاء کیا کہ انہوں نے نیلادری پیٹ سے کسی افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ ادعاء انتہائی تعجب خیز رہنے کا موقع کے عوام نے اظہار کیا ۔ اسی دوران ایلندو ایجنسی علاقہ میں ماویسٹ نکسلائیٹس کی نقل و حرکت پائی جانے کا انٹلی جنس شعبہ سے تعلق رکھنے والے پولیس عہدیداروں نے پتہ چلایا اور اس سلسلہ میں انٹلی جنس عہدیداروں نے چھتیس گڑھ سے کتہ گوڑم ( بدھراوری) ضلع کے دوردراز جنگلاتی علاقوں میں چار ماویسٹ پارٹی نکسلائیٹس ایکشن ٹیموں کے آنے سے متعلق متعلقہ علاقہ کے پولیس عہدیداروں کو اطلاع دی ہے اور اس بات کی بھی ہدایات دی گئی ہے کہ چوکسی اختیار کریں ۔ جس کی روشنی میں پولیس نے عوامی نمائندوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بالخصوص ایلندو ڈیویژن کے ٹیکولہ پلی ، ایلندو ، گنڈال ، آلاپلی اور منگورو ڈیویژن کے منگورو ، پنیاپاکہ ، کرکے گوڑم، آشواپورم ، پورگم پہاڑی کے ساتھ ساتھ ، چرلہ ، وینکٹاپورم منڈلوں کے تعلنگانہ راشٹرا سمیتی و دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین و عوامی منتخبہ نمائندوں کو ضروری ہدایات و مشورے کئے گئے ہیں ۔