کتے کو بچانے کی کوشش میں نیوی آفیسر غرقاب

   

چندی گڑھ: ایک 40 سالہ مرچنٹ نیوی آفیسر پنجاب میں بھاکڑا نہر میں اپنے کتے کو بچانے کی کوشش میں ڈوب گیا، پولیس نے منگل کو بتایا۔ یہ واقعہ مورنڈا شہر کے قریب پیش آیا، جب موہالی کا رہنے والا رمندیپ سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ تفریح منانے جا رہا تھا۔ ان کے بھائی، جئے ویر سنگھ، جو ہندوستانی بحریہ میں ایک کپتان ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی اپنے خاندان کے ساتھ تفریح پر تھا اور جب وہ نہر کے کنارے ٹہل رہے تھے، تو پالتو جانور حادثاتی طور پر نہر میں گرگیا۔ رمندیپ سنگھ نے اسے بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگائی لیکن وہ خود ڈوب گیا۔