کتے کی ہلاکت پر مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں پڑوسی کے کتے کو ہلاک کردینے کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ راما شیوا کا ایک پالتو کتا تھا جس کے بھوکنے سے اس کا پڑوسی آشیش اعتراض کیا کرتا تھا ۔ شیوا کی جانب سے اپنے کتے کو وہاں سے ہٹانے سے انکار پر آشیش نے کلہاڑی سے کتے کو ہلاک کردیا ۔ شیوا کی جانب سے پولیس گھٹکیسر سے شکایت درج کروانے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔