کتے کے خوف سے اپارٹمنٹ سے چھلانگ کے بعد زخمی ہونے والے ڈیلیوری بوائے کی موت

   

حیدرآباد /15 جنوری (سیاست نیوز) پالتو کتے کے خوف سے عمارت سے چھلانگ لگانے والا ڈیلیوری بوائے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ /11 جنوری کو بنجارہ ہلز کے لومینی راک کیزل اپارٹمنٹ واقع روڈ نمبر 6 بنجارہ ہلز کی تیسری منزل پر کھانا دینے کیلئے سوئیگی ڈیلیوری بوائے 23 سالہ محمد رضوان وہاں پہنچا ۔ جیسے ہی فلیٹ کے دروازہ کو کھٹکھٹانے پر ایک جرمن شیپرڈ کتا اس نوجوان کا تعاقب کرنا شروع کردیا تھا اور اس سے بچنے کیلئے رضوان اپارٹمنٹ میں دوڑ رہا تھا کہ تیسری منزل سے نیچے گرپڑا ۔ اس واقعہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے اسے نمس دواخانہ پنجہ گٹہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلہ میں فلیٹ مالک کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ محمد رضوان دوران علاج آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس نوجوان کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ متوفی رضوان کے افراد خاندان نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس کے مرحوم بھائی کی موت واقع ہونے کے نتیجہ میں انہیں معاوضہ دیا جائے اور اس سلسلہ میں سخت کارروائی کی جائے ۔