کتے کے خوف سے ڈیلیوری بوائے نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

   

حیدرآباد : /21 مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ منی کونڈہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں سوئیگی ڈیلیوری بوائے نے پالتو کتے کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح منی کونڈہ کے پنچوتی کالونی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں کھانے کے پارسل کی ڈیلیوری کیلئے گیا ہوا تھا اور وہاں پر ڈابر میان نسل کے کتے نے تعاقب کرنے شروع کردیا اور اس کتے کے خوف سے ڈیلیوری بوائے اسمٰعیل نے اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور وہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال جنوری میں اسی قسم کا واقعہ شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں پیش آیا تھا جس میں 23 سالہ محمد رضوان نے ایک اپارٹمنٹ سے کتے کے خوف سے چھلانگ لگادی تھی اور بعد ازاں ہلاک ہوگیا تھا ۔