برلن /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں جاری سالانہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں اعلیٰ چینی نمایندے یانگ جی ایچی نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت بین الاقوامی سطح پر تعاون کے لیے کثیر فریقی نظام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایچی نے کہا کہ دنیا ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے، جہاں اسے انفرادی اور کثیرفریقی نظاموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں رواں سال بھی دنیا بھر سے سیاسی اور سفارتی شعبوں کی سیکڑوں انتہائی اہم شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔