کجریوال اور امیت شاہ کا دہلی کے کورونا سنٹر کا معائنہ

,

   

Ferty9 Clinic

عصری انفراسٹرکچر سے لیس مرکز میں کوویڈ۔ 19 مریضوں کے علاج کی سہولت

دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج دہلی کے بڑے کوویڈ ۔ 19 مرکز کا معائنہ کیا جو حال ہی میں کارکرد ہوا ہے۔ دہلی کے چھتراپور علاقہ میں واقع اس سنٹر کو دنیا کا بڑا کورونا سنٹر بتایا جارہا ہے۔ اِس سنٹر کو سردار پٹیل کوویڈ کیئر سنٹر اینڈ ہاسپٹل کا نام دیا گیا ہے۔ اس ہاسپٹل میں 2 ہزار بیڈس ہیں جس کا جمعہ سے آغاز ہوا ہے۔ اِس سنٹر کے لئے پیرا ملٹری انڈو ۔ تبتین بارڈر پولیس کے عملہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ امیت شاہ اور کجریوال نے اِس سنٹر میں ہیلت انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اُنھوں نے ہاسپٹل کے سینئر عہدیداروں سے مختلف اُمور پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ گزشتہ ہفتہ اروند کجریوال نے نئے مرکز کا معائنہ کرنے کی امیت شاہ کو دعوت دی تھی۔ اُنھوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے فوج اور انڈو ۔ تبتین بارڈر پولیس کے عملہ کو تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ امیت شاہ نے اِس پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر میں بتایا تھا کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی اُن کے مطالبات کی تکمیل سے اتفاق کیا ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ 26 جون تک یہ سنٹر کارکرد ہوجائے گا۔ دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں دواخانہ میں بیڈس کی شدید قلت محسوس کی جارہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس روحانی مرکز کو 10 ہزار بیڈس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو 12 لاکھ 50 ہزار مربع فیٹ رقبہ پر مشتمل ہے۔ اِس سنٹر میں تمام عصری سہولتیں بشمول سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہوں گے۔ 50 بستروں پر مشتمل 200 انکلوژرس ہوں گے۔ کچھ عرصہ قبل تک اِس کو مائیگرنٹ ورکرس کے شیلٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ اِس میں سینکڑوں افراد کو بیک وقت کھانا کھلانے کی سہولت ہوگی۔ اِس میں 2 شعبے ہوں گے جن میں ایک شعبہ ’’کوویڈ کیر سنٹر ‘‘میں غیر علامتی کورناپازیٹیو مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔