کجریوال جھوٹ بولنے کے عادی : سندیپ ڈکشٹ

   

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما سندیپ ڈکشٹ نے منگل کو کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ان پر بی جے پی سے پیسے لینے کا جھوٹا الزام لگایا ہے، اس لیے وہ ان دونوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سوٹ میں 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کریں گے اور اگر انہیں یہ رقم مل جاتی ہے تو وہ دریائے جمنا کی صفائی کے لیے 5 کروڑ روپے اور آلودگی کو روکنے کیلئے 5 کروڑ روپے عطیہ کریں گے۔ سابق ایم پی ڈکشٹ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عآپ کے رہنما اروند کجریوال جھوٹ بلونے کے عادی ہیں کیونکہ وہ پچھلے 13 سالوں میں لگائے گئے تمام الزامات اور دعووں کو ثابت نہیں کر سکے۔ نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے کجریوال کے خلاف مقابلہ کرنے والے ڈکشت نے کہا کہ کجریوال نے اپنی آنجہانی والدہ اور سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو بے بنیاد الزامات لگا کر بدنام کیا تھا لیکن آج تک وہ کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔