نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروکجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ یہاں جمعرات کے روز ایل این جے پی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ۔مسٹرکجریوال نے کہا کہ وہ اور ان کے والدین نے لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا ۔ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات کے لئے اب ویکسین دستیاب ہے ۔ جو لوگ بھی ٹیکہ لگوانے کے مستحق ہیں ، وہ لوگ آگے آکر ٹیکہ لگوائیں ۔انہوں نے کہا ‘‘ ایل این جے پی اسپتال میں بہت اچھی سہولیات دستیاب ہیں ۔ ویکسین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔ جو بھی لوگ ویکسین لگوانے کے لئے مقررہ دائرہ کار میں آتے ہیں ، وہ ویکسین ضرور لگوائیں ۔ جتنی ضرورت پڑے گی ، ہم اتنے مراکز بڑھائیں گے ’’ ۔